کورونا وائرس کے وار جاری، ملک بھر میں مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے

کورونا وائرس کے وار جاری، ملک بھر میں مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 120 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 4 ہزار 191 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ 
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 61 ہزار 306 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4191 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 120 افراد انتقال کر گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد رہی جبکہ ملک بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار 535 ہو گئی اور مجموعی کیسز 11 لاکھ 48 ہزار 532 تک جاپہنچے ہیں۔
دوسری جانب حکومت پنجاب نے عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے صوبے کے 11 اضلاع میں جاری سمارٹ لاک ڈاؤن میں 15ستمبر تک توسیع کردی ہے۔
پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان میں جاری لاک ڈاﺅن میں 15 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔ 
واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار مزید کاری ہونے لگے ہیں، اور پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔