برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا

برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے مہنگا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعدبرائلرمرغی کا گوشت 222 روپے سے بڑھ کر 229 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔ 
زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 150 روپے اور پرچون ریٹ 158 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔ فارمی انڈوں کا ریٹ 160 روپے فی درجن برقرار ہے جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 680 روپے مقرر کیا گیاہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 51 اشیاءمیں سے 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ 5 اشیاءکی قیمتوں میں کمی آئی اور 24 اشیاءکی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوئی، دال مسور کی قیمت میں 14.66 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پیاز کی فی کلو قیمت میں 3.36 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 
اسی طرح لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق برانڈڈ ویجی ٹیبل گھی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے تک کا اضافہ ہوا جبکہ آٹے کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا۔ 
رپورٹ کے مطابق چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا ہوا البتہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24.13 روپے کی کمی ہوئی جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53.36 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔