مسافر بردارکشتی کارگو جہاز سے ٹکراگئی ، 21 مسافر ہلاک

مسافر بردارکشتی کارگو جہاز سے ٹکراگئی ، 21 مسافر ہلاک
سورس: file photo

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں مسافربردار کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس سے 21 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے ۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بنگلہ دیش میں کشتی کارگو جہاز سے ٹکرا گئی جس کے باعث کشتی میں سوار تمام افراد ڈوب گئے۔

کشتی میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 7 کو بچالیا گیا تاہم 21 مسافر ڈوب کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملنے والی لاشوں میں 9 خواتین اور 6 بچے بھی شامل ہیں جبکہ مقامی افراد کی مدد سے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔