پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ، پارلیمنٹ سے استعفے دینے پر غور

پی ڈی ایم کا اہم اجلاس ، پارلیمنٹ سے استعفے دینے پر غور
سورس: فائل فوٹو

کراچی : پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا شہر قائد میں اہم اجلاس جاری ہے ۔ مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت اجلاس میں شہباز شریف اور دیگر رہنما شریک ہیں۔ 

                                               

اجلاس میں کل کراچی میں ہونے والے جلسے سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ نواز شریف، مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔ 

اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر پارلیمنٹ سے استعفے کا مطالبہ کردیا ۔ مولانا فضل الرحمان نے جیل بھرو تحریک پر بھی غور کرنے کی تجویز رکھ دی۔ 

 مولانا فضل الرحمان نے  اجلاس میں جارحانہ تقریر کرتے ہو ئے پارلیمنٹ سے استعفوں  کی تجویز دے دی ۔  مولا نا فضل الرحمان  نے مؤقف اختیار کیاکہ  اب حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائی جائے۔پانی سر سے اونچا ہوگیا ہے۔مولانا فضل الرحمن  نے  اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے  پر بھی زور دیا۔