اگر پاکستانی طالبان، افغان طالبان کے سربراہ کو مانتے ہیں تو ان کی بات بھی ماننا ہوگی، ذبیح اللہ مجاہد 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Zabihullah Mujahid

 اسلام آباد:افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا  ہے کہ افغان طالبان کے سربراہ بار بار واضح کرچکے ہیں کہ افغان سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی،اگر پاکستانی طالبان افغان طالبان کے سربراہ کو مانتے ہیں تو ہماری با ت بھی ماننا ہوگی ۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کے ترجمان نے پہلی دفعہ پاکستانی طالبان سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ ہم پوری دنیا کو پیغام دے چکے کہ افغانستان کی سرزمین اب کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے ،اگر پاکستان طالبان ہمارے سربراہ کو مانتے ہیں تو انہیں یہ بات ماننا پڑیگی ۔


ا یک  نجی ٹی وی کو  دئیے گئے انٹرویو میں  ذبیح اللہ مجاہد نے کہا  کہ  پاک افغان طویل سرحد پر بعض مقامات ایسے ہیں جہاں ابھی تک ان کی رسائی نہیں، حکومت کی تشکیل کے بعد اس سے متعلق مکینزم بنائیں گے۔