طالبان کے ہاتھ خطرناک ہتھیار لگ چکے ہیں ،رکن امریکی کانگریس 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process

نیویارک :امریکی انخلا کے بعد ایک کےبعد ایک بڑی خبر افغانستان سے نکل کر آ رہی ہے ،سابق امریکی نیوی اہلکار نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کے پاس اس وقت دنیا کے 85 فیصد ممالک سے زائد بلیک ہاک ہیلی کاپٹر موجود ہیں ۔

امریکی کانگریس کے رکن اور سابق نیوی اہلکار جم -بینکس   کا واشنگٹن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا افغانستان پر قبضے کے بعد امریکا کے چھوڑے گئے 85 ارب ڈالرز کا فوجی سازو سامان افغان طالبان کے قبضے میں ہے۔

 ادھر روسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان  کے قبضے میں کم از کم 100 امریکی ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر موجود ہیں،سابق امریکی نیوی کے اہلکار اور امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا تھا اس وقت طالبان کے پاس امریکہ کا بیشتر جدید سے جدید ہتھیار موجود ہے ،75 ہزار گاڑیاں ،لڑاکا طیارے اور ہیلی کاپٹر سمیت 6 لاکھ سے زائد چھوٹے  ہتھیار قبضے میں آچکے ہیں ۔

انہوں نے کہا ان کے پاس رات کو دیکھنے والے چشمے، باڈی آرمراور ناقابل یقین طور پرطالبان کے پاس اب بائیو میٹرک ڈیوائسز بھی موجود ہیں،جن میں فنگر پرنٹس ، آئی سکینز اور بائیو گرافیکل معلومات  والے آلے شامل ہیں جس میں ان تمام افغانیوں  کی معلومات موجود ہے  جو 20 سال سے ہمارے ساتھ تھے اور ہماری مد د کررہے تھے۔