یو اے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فوری پاکستان بھیجنے کا حکم دیدیا

یو اے ای کے صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان فوری پاکستان بھیجنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد: صدر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) شیخ محمد بن زیدالنہیان نے پاکستان کیلئے 3 ہزار ٹن امدادی سامان فوری روانگی کے احکامات جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان سیلاب متاثرین میں تقسیم کیا جائے گا ۔ گزشتہ روز شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم سے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور جانی نقصان کے حوالے سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے پاکستان کی بھرپور معاونت کے عزم کا اعادہ کیا تھا ۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ملک میں مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے ہونے والی ملک گیر تباہی کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیراعظم نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متحدہ عرب امارات کی ہلال احمر اور خلیفہ بن زید فائونڈیشن کے جاری امدادی کاموں کا بھی اعتراف کیا ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریسکیو اور ریلیف کی حکومتی کوششوں میں معاونت کے لیے متحدہ عرب امارات کی بروقت مدد پر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کا شکریہ ادا کیا ۔

مصنف کے بارے میں