متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی ، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے: زرداری 

متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سیاست بعد میں ہوتی رہے گی ، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے: زرداری 
سورس: File

کراچی : پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بارش اورسیلاب کی وجہ سےتکلیف دہ صورتحال ہے ۔ صحت اجازت دیتی توایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس ہوتا۔ بلاول بھٹو زرداری عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے اللہ پر ایمان ہے قوم کو مشکل صورتحال سےنکال کر سرخرو ہوں گے۔

ایک بیان میں آصف زرداری نے  اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرورپوری کرے گی، پیپلزپارٹی کےوزرا،ممبران اسمبلی حلقوں کےعوام کےدرمیان رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کووسیع کرکےغریبوں کی ہرممکن مددکی جائے حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کےغریبوں کی مددکرے ۔عوام کےقدموں میں سیاسی جنت ہے کہ اصول کومشعل راہ بنائیں۔ متاثرین سےوعدہ ہےکہ ان کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے سیاست بعد میں ہوتی رہے گی یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔

مصنف کے بارے میں