پاکستان کے آسٹریلیا کیخلاف 8وکٹ پر 436رنز بنالیئے ،اظہر علی کی شاندار ڈبل سینچری

 پاکستان کے آسٹریلیا کیخلاف 8وکٹ پر 436رنز بنالیئے ،اظہر علی کی شاندار ڈبل سینچری

 پاکستان نے 8وکٹوں کے نقصان پر436 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹیم کی جانب سے اظہر علی نے شاندار اور ناقابل شکست 200رنز کی بڑی اننگز کھیلی ہے۔ بارش کے باعث آج میچ دوسری بار روکا گیا، جس کے بعد میچ اب دوبارہ شروع ہوچکا ہے۔

گرین شرٹس نے اپنی پہلی اننگز 310رنز 6 وکٹ پر دوبارہ شروع کی، تو317 رنز ان کو پہلا نقصان محمد عامر کی وکٹ کا ہوا، جو 29رنز اسکور کرکے مچل اسٹارک کا شکار بنے۔ آج بارش کے باعث کھیل آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا تھا۔

اظہرعلی 183اور سہیل خان21رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اظہر علی پاکستان کی جانب سے آسٹریلیا میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اظہرعلی نے ماجدخان کے 158رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے 1972میں اسی گرائونڈ میں یہ اسکور بنایا تھا۔