پرل ہاربر پر جاپانی فضائیہ کا حملہ،65سال بعد جاپانی وزیراعظم پرل ہاربر پہنچ گئے

پرل ہاربر پر جاپانی فضائیہ کا حملہ،65سال بعد جاپانی وزیراعظم پرل ہاربر پہنچ گئے

ہوائی :جاپان کے وزیراعظم شنز آبے75سال پہلے جاپان کی فضائیہ کے پرل ہاربر پر حملے کے نتیجے مرنے والوں کی یادگار پہنچ گئے اور مرنے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انھوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ ' جاپان کے لوگوں نے اس کا عزم کیا ہے کہ جنگ کے ہولناکی کو دہرانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔
بحری اڈے کے دورے کے موقع پر جاپانی وزیراعظم کے ہمراہ امریکی صدر براک اوباما موجود تھے۔پہلی جنگِ عظیم کے دوران جاپان نے اس اڈے پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 2300 امریکی سپاہی ہلاک ہو گئے تھے ۔
مسٹر ابے نے نیول بیس پر حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔انھوں نے اس اقدام پر معافی تو نہیں مانگی تاہم کہا کہ اس کا شکار ہونے والے امریکیوں سے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔جاپانی وزیراعظم شنزو آبے نے اس موقع پر امریکہ کی جانب سے جاپان کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی کوششوں کو بھی سراہا۔
یاد رہے کہ جاپان کی جانب سے امریکی اڈے پر حملے کے بعد اگست 1945 میں امریکہ نے جاپان پر دو ایٹم بم گرا دیے تھے۔جاپانی وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اتحاد کوامید کا اتحاد قرار دیا۔اس موقع پر امریکی صدر نے بھی ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انھوں نے مسٹر آبے کا خیرمقدم دوستی کے جذبے کے ساتھ کیا ہے۔