متحدہ عرب امارات خاتون کاعدالت میں جسم فروشی کا اعتراف ,عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی

متحدہ عرب امارات خاتون کاعدالت میں جسم فروشی کا اعتراف ,عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنا دی

شارجہ:نائیجیریا سے تعلق رکھنے  والی تین خواتین کو شارجہ کی عدالت نے امارات میں جسم فروشی کے جرم میں ایک سال کی قید سنائی ہے، سزا پوری ہونے پر تینوں خواتین کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
عدالت میں مقدمہ کی کارروائی کے دوران خواتین نے اپنے جرم کااعتراف کیا اور ان میں سے ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ وہ وزٹ ویزہ پر متحدہ عرب امارات میںآئی تھی اور اپنے اعترافی بیان میں خاتون نے سو مردوں کیساتھ جسم فروشی کے جرم کا اعتراف کیا اور دوسری نے یہ تعداد60بتائی اور تیسری خاتون نے کہا کہ مجھے یاد نہیں تعداد کتنی ہے۔
شارجہ کے ایک ہوٹل میں پولیس نے خواتین کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا،واضح رہے متحدہ عرب امارات میں بہت بڑی تعداد غیر ملکی خواتین اس مقصد کے لیے وزٹ ویزہ پر آتیں ہیں ۔