گوجرانوالہ میں کمسن چور پکڑا گیا، نیو نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

گوجرانوالہ میں کمسن چور پکڑا گیا، نیو نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

گوجرانوالہ : پانچویں جماعت کا طالبعلم ملزم شادیوں کی تقریب میں خواتین کے پرس چوری کرکے رفو چکر ہوجاتاتھا ۔ پولیس نے لڑکے کی نشاندہی پر گروہ میں شامل دیگر ملزموں کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔ پانچویں جماعت کا طالبعلم  ملزم شادی ہال سے خواتین کے پرس چوری کر کے فرار ہونے لگا تو گارڈز کے ہتھے چڑھ گیا ۔ نیو نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کمسن ملزم شادیوں کی تقریب میں شرکت کرتا تھااور خواتین کے پرس چوری کرکے فرار ہوجاتا جبکہ اس کے ساتھ دیگر افراد بھی شامل تھے ،گینگ نے ایک ہفتے کے دوران6 سے زائد شادی ہالز میں وارداتیں کیں۔بچے کی نشاندہی پر پولیس نے اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ ملزم بچے نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ اس کا بھائی اور اس کے دوست اسے تیار کرکے شادی کی تقریب میں لے جاتے اور خواتین کے پرس اٹھانے کا کہتے تھے۔

مصنف کے بارے میں