سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو بارہ جنوری تک نہ ہٹایا جائے جبکہ وفاق سندھ حکومت اوردیگر فریقین ے جواب طلب کرلیا ہے ۔ اے ڈی خواجہ کی جبری رخصت کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ۔آئی جی سندھ کی جبری رخصت کے خلاف سات شہریوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

درخواست گزار کے مطابق اےڈی خواجہ اچھی شہرت کے حامل آفسر ہیں۔ انہوں نے میرٹ پر بھرتیاں کیں اور کام کیا جس کی وجہ سے انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد  اے ڈی خواجہ کو بارہ جنوری تک عہدے سے نہ ہٹانے کا حکم جاری کردیا ۔ جبکہ وفاق سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا ۔ آئی جی اے ڈی خواجہ کو زیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 19 دسمبر کو عہدے سے ہٹا کر انہیں جبری رخصت پر بھیج دیا تھا ۔سندھ حکومت کے اس اقدام کو مختلف سیاسی حلقوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاتھا جبکہ وزیرداخلہ چودھری نثار نے بھی کہا تھا کہ سندھ حکومت نے ایک ایماندار افسر کو ہٹا دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں