میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بنا لیئے

میلبرن ٹیسٹ کا تیسرا روز: آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بنا لیئے

میلبرن: دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر278 رنز بنا لیے ہیں۔وارنر نے سینچری داغی تو عثمان نے خواجہ نے ففٹی بنا لی ہے۔
پاکستان کی اننگز کے جواب میں آسڑیلیا کی جانب سے بھی جارہانہ آغاز کیا گیا۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلی وکٹررینشا ہیں کی گری جو 10 رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔پہلی وکٹ کے بعد آسڑیلوی بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کی جم کر پٹائی کی ،ڈیوڈ وارنر نے شاندار سینچری داغی اور ٹیسٹ میچ میں ٹی 20 جیسا ماحول بنا دیا۔وہاب ریاض نے ڈیوڈ وانر کو 81 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا لیکن ایمپائر نے نو بال قرار دے دی ۔عثمان خواجہ نے بھی وارنر کا خوب ساتھ دیااور ففٹی اسکور کی ۔آسڑیلوی بے بازوں کی تیز بیٹنگ نے میچ میں ایک بار پھر جان ڈال دی ہے۔

مصنف کے بارے میں