سعودی عرب کے پرانے کرنسی نوٹ اگلے 5سال میں ختم ہو جائیں گے

سعودی عرب کے پرانے کرنسی نوٹ اگلے 5سال میں ختم ہو جائیں گے

ریاض : سعودی عرب میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجراءکے بعد پرانے نوٹوں کو مارکیٹ سے ختم ہونے میں 5سال لگ جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی تجزیہ نگار وں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پرانے نوٹوں کو ختم کرنے کا پروگرام 5سال میں مکمل ہو جائے گا۔
معروف تجزیہ نگار الرکیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نئے نوٹ سعودی عرب سے باہر سو یٹزر لینڈ میں تیار کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ سعودی مانیٹرنگ ایجنسی نے رواں ماہ نئے نوٹوں کا اجراءکیا تھا۔