پولیس کا سابق ایس ایچ او کے قحبہ خانہ پر چھاپہ،11خواتین سمیت20افراد گرفتار

پولیس کا سابق ایس ایچ او کے قحبہ خانہ پر چھاپہ،11خواتین سمیت20افراد گرفتار

لاہور: قانون کا محافظ جسم فروشی کا سرپرست نکلا۔ سابق ایس ایچ او اور اسکا بیٹاگیسٹ ہاؤس کی آڑ میں بدکاری کا اڈہ چلارہے تھے۔پولیس نے چھاپہ مار کرموقع سے 9مرد اور 11خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا، سابق ایس ایچ او اور اسکا بیٹا موقع سے فرار ہوگئے۔  پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ستو کتلہ کے علاقہ واپڈا ٹاؤن میں سابقہ ایس ایچ او ادریس قریشی جو کہ آؤٹ آف ٹرن پروموشن کیس میں تنزلی کا شکار ہو چکا ہے اسکا گیسٹ ہاؤس تھا جسے ادریس قریشی اور اسکا بیٹا علی عباس ملکر چلا رہے تھے ۔گزشتہ روز ستوکتلہ پولیس نے چھاپہ ماراکر 9مرد اور 11خواتین کو رنگے ہاتھوں گرفتارکیا۔

ستو کتلہ کے سب انسپکٹر محمد عالم نےپولیس ٹیم کے ہمراہ  جب سابق ایس ایچ او ادریس قریشی کے گیسٹ ہاؤ س پر چھاپہ مارا تو وہاں 9مرداور11 عورتیں بدکاری میں مصروف تھے جن کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا ۔ گیسٹ ہاؤس کے مالک سابقہ ایس ایچ او ادریس قریشی اور اسکا بیٹا علی عباس موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ گرفتار ملزمان کو تھانے لیجا کر جب پوچھ گچھ کی گئی توگرفتار لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ادریس قریشی ، اسکا بیٹا علی عباس اور گرفتار ملزم فاروق عرف علی باؤ ہم سے جسم فروشی کا دھندہ کرواتے ہیں ۔

پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف بدکاری کی دفعہ 371/A اور 371/Bت پ کے تحت مقدمہ نمبر 1356/16 درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم ادریس قریشی کے قحبہ خانے پر چھاپہ مارتے ہی تھانے میں اعلیٰ شخصیات کے فون کالز کا تانتا بندھ گیا جبکہ متعدد نے تو اپنے کارندے بھیج کر پولیس کو تمام ملزمان کو رہا کر نے اور مقدمہ درج نہ کرنے کیلئے بھی زور ڈالا تاہم پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کر نے کے بعد اب فرار ملزمان ادریس قریشی اور اسکے بیٹے کو گرفتارنہ کرنے کیلئے اعلی شخصیات کی جانب سے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے ۔

مصنف کے بارے میں