موٹاپا کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ مل گیاکہ چربی یوں پگھلے گی جیسے دھوپ میں رکھی برف

موٹاپا کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ مل گیاکہ چربی یوں پگھلے گی جیسے دھوپ میں رکھی برف

خود کو تندرست رکھنا ہر شخص کا خواب ہے اور اس کے لیے وہ بہت سے جتن بھی کرتا ہے، کچھ لوگ تلخ جڑی بوٹیوں کا سہارا لیتے ہیں تو کچھ ایسے بھی ہیں جو مہنگی ادویات پر ڈھیروں روپے لٹابیٹھتے ہیں، مگر مقصد حاصل نہیں ہوتا۔

اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جو وزن کم کرنے اور جسم سے زہریلے مواد کی صفائی کی تمام کوششوں میں ناکام ہوچکے ہیں تو سمجھئے کہ بالآخر وہ انتہائی سستا، آسان اور کارگر نسخہ دستیاب ہوگیا جو آپ کی زندگی کو بالکل بدل کررکھ دے گا۔  جاپانی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے بہترین نسخہ شکرقندی ہے ، جسے ایک مخصوص طریقے سے استعمال کرنے سے چربی یوں پگھلتی ہے گویا دھوپ میں رکھی برف پگھل رہی ہو، جبکہ جسم سے زہریلے مواد کا بھی صفایا ہو جاتا ہے۔

جاپانی سائنسدانوں کے حوالے سے شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد شکر قندی کو ابالیں اور پھر اسے نکال کر باقی بچ رہنے والے پانی کو استعمال کریں۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ شکر قندی کو ابالنے پر سویٹ پٹیٹو پیپٹائڈ (SPP) نامی پروٹین پانی میں شامل ہوجاتے ہیں۔ یہ پروٹین ناصرف بھوک کو کنٹرول کرتے ہیں بلکہ جسم میں جمع شدہ چربی کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں اور فاسد مادوں کو ختم کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں