آرمی چیف نے 8دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 8دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف نے 8دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی.ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آ صف غفور نے مزید کہا کہ یہ دہشتگردسانحہ صفورا،سبین محموداورچینی انجینئرزکےقتل میں ملوث تھے.یہ دہشتگرد قانون نافذکرنےوالےاداروں کےاہلکاروں کےقتل میں بھی ملوث تھے.دہشتگردوں میں عمرالمعروف جواد،علی رحمان عرف پنوٹوناشامل.عبدالسلام عرف طیب رضوان عظیم اورخرم شفیق عبداللہ منصوربھی سزاپانےوالوں میں شامل ہیں.سزاپانے والوں میں کالعدم تحریک طالبان کےترجمان مسلم خان بھی شامل، مسلم خان کیپٹن نجم،کیپٹن جنید،سکیورٹی اہلکاروں،2چینی انجینئرزکےاغوامیں ملوث تھا.دہشتگردمحمدیوسف،سیف اللہ اوربلال محمودکی سزائےموت کی توثیق. آرمی چیف نے 3 دہشت گردوں کی عمر قید کی بھی توثیق کردی جن میں سرتاج علی، محمود خان اور فضل غفار  شامل ہیں.