آ گیا ہیرو ، گویندا کی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

آ گیا ہیرو ، گویندا کی نئی آنے والی فلم کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

ممبئی: گویندا  کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسی اور نوے کی دہائی کے ہاٹ فیورٹ سمجھے جانے والے سٹار نےپندرہ سال بالی وڈ پر راج کیا۔ ان کا شمار اس وقت کے ٹاپ سٹارز میں ہوتا تھا اور ان کی متعدد فلموں نے عامر خان، سلمان خان،انیل کپور، سنجے دت جیسے اداکاروں کی فلموں سے زیادہ بزنس کیا۔

اور پھر  گویندا  چند سال کے لئے اپنے مداحوں کی نظروں سے اوجھل ہو گئے اور سیاست کے میدان میں کامیابیاں اپنے نام کیں۔ اس دوران انہوں نے "پارٹنر" جیسی معروف فلموں کے ساتھ کم بیک تو کیا مگر مستقل طور پر بالی وڈ کا حصہ نہ بنے۔ حال ہی میں ان کی آنے والی فلم" آگیا ہیرو" کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔ اس ٹریلر میں گویندا اپنے مخصوص انداز میں ایک پولیس مین کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے روایتی ڈانس ٹریک بھی دکھاتے نظر آ رہے ہیں