اگر آپ اس رنگ کی سبزیاں اور پھل استعمال کریں گے تو آپ کے جسم ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

اہرین صحت نے سال 2017کے لئے جامنی رنگ کی غذاﺅں کھانے پر زور دیا ہے

اگر آپ اس رنگ کی سبزیاں اور پھل استعمال کریں گے تو آپ کے جسم ایسی تبدیلی آئے گی کہ آپ حیران رہ جائیں گے

لندن: ماہرین صحت نے سال 2017کے لئے جامنی رنگ کی غذاﺅں کھانے پر زور دیا ہے۔ ٹیلی گراف نے ماہرین صحت کے حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا بھر کے میں آنے والے سال میں جامنی رنگ کی غذائیں بہت پسند کی جائیں گی۔ غذائی ماہرین نے دنیا بھر کے 465سٹورز کا معائنہ کیا اور یہ دیکھا کہ صارفین کی جانب سے جامنی رنگ کی غذائیں بہت پسندکی جارہی ہیںاور مختلف طرح کی سبزیاں جیسے گوبھی ،آلو، سیاہ چاول اور جامنی مکئی بہت مقبول ہیں۔

ماہر غذا میتھیوپلومین کا کہنا ہے کہ جامنی رنگ کے کھانے قدرتی غذائیت سے مالا مال ہوتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ یہ غذائیں آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ نوجوان رکھتی ہیں اور آپ کا دل بہترین طریقے سے کام کرتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جتنا کھانے کا رنگ گہرا ہوگا اتنی ہی ان میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار زیادہ ہوگی اور آپ کو جراثیم کے خلاف کام کرنے والے جرثومے میسر ہوں گے۔”ان کھانوں کی وجہ کولیسٹرول کی مقدار ٹھیک رہے گی اور ساتھ ہی دل کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔“اس کا کہنا ہے کہ جامنی رنگوں کی غذاﺅں کی مقبولیت اس بات کی طرف نشاندہی کرتی ہے کہ دنیا میں لوگوں کو اپنی صحت کے حوالے سے فکر لاحق ہے اور یہ ایک اچھی چیز ہے۔

عام آلو اور جامنی آلو کے حوالے سے اس کا کہنا ہے کہ جامنی آلو صھت کے لئے زیادہ مفید ہیں۔Okinawanکے نام سے جانے والے ان آلوﺅں کو ایسی غزائیت موجود ہوتی ہے جو کہ جسم میں سوزش کو کم کرنے کے ساتھ ہاضمہ کے عمل کو تیز کرتا ہے۔

دنیا بھر میں سفید یا براﺅن چاول مقبول رہے ہیں لیکن اب لوگ سیاہ چاولوں کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عام چاولوں کی نسبت سیاہ چاولوں میں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار چھ گنا زیادہ ہوتی ہے اور یہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند پائے گئے ہیں۔