میرا وزن ہمیشہ سے میرے لئے مسئلہ رہا ہے، پریانکا چوپڑا

بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی وجہ سے خاصی مصروف ہیں اور عموماً نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا جس میں سرفہرست اپنے وزن پر توجہ دینا ہے۔

میرا وزن ہمیشہ سے میرے لئے مسئلہ رہا ہے، پریانکا چوپڑا

لاس اینجلس: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں اپنے ہالی ووڈ پراجیکٹس کی وجہ سے خاصی مصروف ہیں اور عموماً نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار اداکارہ نے نئے سال کو بھرپور طریقے سے منانے کے ساتھ 2017 کے لئے اپنا پلان بھی جاری کردیا جس میں سرفہرست اپنے وزن پر توجہ دینا ہے۔

امریکن آن لائن جریدے دی ہالی ووڈ رپورٹر کے مطابق بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر نئے سال کی خوشیاں نہیں مناتی لیکن اس بار نئے سال کی خوشیاں  بھارتی شہر گوا میں اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ بھرپور طریقے سے مناؤں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ رات کو جاگ کر نئے سال کی آمد کے لمحے کو بھوپر طریقے سے محظوظ بنانے کے ساتھ اپنا قیمتی وقت اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنا چاہتی ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں عام طور پر نئے سال کی خوشیاں اس لئے نہیں مناتی کیونکہ میں جو عہد کرتی ہوں انہیں 3 جنوری تک انہیں توڑ دیتی ہوں لیکن اس بار 2017 کو اچھے طریقے سے منانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا وزن ہمیشہ سے مسئلہ رہا ہے اس لئے میں کافی چھوڑنا چاہتی ہوں، پوری نیند لینا چاہتی ہوں اور جم جانے کے قابل ہونا چاہتی ہوں۔ یہ میرا نئے سال کا منصوبہ ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ میں اپنا عہد پورا نہیں کر سکوں گی لیکن میں اس کی کوشش ضرور کروں گی۔