وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اہم ترین ٹاسک دے دیا

وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو اہم ترین ٹاسک دے دیا

اسلام آباد:سابق صدر آصف زرداری کی واپسی،اپوزیشن کے گرینڈ الائنش کی باتیں، وزیراعظم نےمفاہمت کے سلطان کو وطن واپسی پر پارٹی معاملات سنبھالنے کا مشورہ دیا لیکن شائد بات بنتی نظر نہ آئی تووزیراعظم نواز شریف کو  نئے لالے پڑنے لگے۔ حالات کو بھانپتے ہوئے میاں صاحب نے روٹھے کو منانے کیلیے سیاست کے سلطان مولانا فضل الرحمان کو چُن لیا جو زرداری گھرانے کے چہیتے انکل بھی ہیں۔بھتیجے کے مطالبات اور ڈیڈ لائن کا بھید بھی مولانا صاحب شائد خوب جانتے ہیں ۔

نجی ویب ائٹ کے مطابق  ہنسی خوشی مفاہمت جاری رکھنے کیلیے میاں صاحب نے وزیر اعظم ہاؤس میں مولانا سےملاقات کی ۔ کے پی اور بلوچستان میں جاری منصوبوں سمیت بلاول کے 4 مطالبات اور الٹی میٹم پر بات چیت کی گئی اور پیغام دیدیا کہ سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں،ملکی ترقی میں اپوزیشن ساتھ دے۔