یمنی حکومت کا اقوام متحدہ کے ترمیم شدہ نقشہ راہ سے اتفاق

یمنی حکومت کا اقوام متحدہ کے ترمیم شدہ نقشہ راہ سے اتفاق

صنؑعا: یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے ملک میں جاری بحران کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کے پیش کردہ ترمیم شدہ نقشہ راہ یعنی روڈمیپ سے اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

یمنی حکومت کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت عالمی ایلچی کی جانب سے نئی دستاویز موصول ہونے کے بعد باضابطہ طور پر اس کی توثیق کا اعلان کردے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یمن سے متعلق بین الاقوامی گروپ چار کے وزراء کے سعودی دارالحکومت الریاض میں اجلاس کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے پہلے سے پیش کردہ نقشہ راہ میں ترامیم کی گئی ہیں۔اس گروپ چار میں سعودی عرب ،برطانیہ ،امریکا اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یمنی حکومت نے قبل ازیں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی اسماعیل ولد شیخ احمد کی جانب سے ملک میں قیام امن کے لیے پیش کردہ نقشہ راہ کو مسترد کردیا تھا،ان سے نیا امن فارمولا پیش کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2216 پر عمل درآمد پر زوردیا تھا۔

مصنف کے بارے میں