بھارتی دارالحکومت میں امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

بھارتی دارالحکومت میں امریکی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی

نئی دہلی:دارالحکومت دہلی میں ایک فائیو اسٹار  ہوٹل میں ایک امریکی خاتون کی آبروریزی کے معاملے میں پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے ایک افسر نے آج یہاں بتایا کہ عصمت دری معاملے میں گرفتار کئے گئے لوگوں میں خاتون کا ٹورسٹ گائیڈ، ایک ہوٹل ملازم، ایک ڈرائیور اور اسکا معاون شامل ہیں۔
تاہم انہوں نے ان کے نام اور پتہ بتانے سے انکار کردیا۔ اس سے پہلے پولیس نے تین دسمبر کی اس واقعہ پر ایف آئی آر بھی درج کی۔ جنوب مغربی دہلی کے جوائنٹ پولیس کمشنر دپیندر پاٹھک نے بتایا کہ متاثرہ نے پولیس اور عدالت میں بیان درج کرائے ہیں اور ثبوت جمع کرنے میں بھی مدد کی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی تفتیش چل رہی ہے۔
ادھر دہلی خواتین کمیشن نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرکے پوچھا ہے کہ پولیس نے متاثرہ کا بیان درج کرتے وقت کمیشن کو اس کی اطلاع کیوں نہیں دی۔ کمیشن نے اس معاملے میں صورتحال رپورٹ بھی مانگی ہے۔