شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پر تحریک انصاف نے ایسا رد عمل جاری کر دیا کہ سن کر نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے

شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب پر تحریک انصاف نے ایسا رد عمل جاری کر دیا کہ سن کر نوازشریف بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد: پاکستا ن تحریک انصاف ترجمان فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دورہ سعود ی عرب پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم شہباز شریف کے دورے کے مقاصد سے آگاہی میں دلچسپی رکھتی ہے ،سعوی عرب پاکستان کا برادراسلامی ملک اور قریبی دوست ہے۔


تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کا کہناتھا کہ کرپشن کی بیخ کنی کیلئے سعودی عرب معاونت دے تو قوم خیرمقدم کرے گی،امید ہے سعودی عرب عوام کی امنگوں سے ہم آہنگ طرزعمل اپنائے گا، سعودی عرب ماضی میں پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کرتا آیا ہے۔

پاکستانی عوام کرپٹ مافیاکوبیرون ملک نہیں جیل میں دیکھناچاہتے ہیں، امیدہے سعودی حکام شریفوں کیلئے جائے پناہ مہیاکرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،خودسعودی عرب میں کرپشن کےخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔