کلبھوشن نے والدہ اور بیوی کے سامنے بھی بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کر لیا : ٹائمز آف انڈیا

کلبھوشن نے والدہ اور بیوی کے سامنے بھی بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کر لیا : ٹائمز آف انڈیا

اسلام آباد:آ خر کار بھارتی جاسوس کلبھو شن نے سچ اگل دیا ہے اور کلبھو شن کا اصل چہرہ منظر عام پر آگیا ہے۔

کلبھو شن اصل میں کون تھا ؟ ماں اور بیوی کو سچ سچ بتا دیا ۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈ یا کے مطابق کلبھوشن کے اپنی ماں اور بیوی کے سامنے بھی بھارتی جاسوس ہونے کا اعتراف کر لیا۔

ذرائع کے مطابق کلبھوشن نے اپنی ماں کے سوالوں کے سامنے ہار مانتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ دراصل بھارتی جاسوس ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث بھی ہے ۔ کلبھوشن نے اپنے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ ایران میں کسی کاروبار کی غرض سے رہائش پذیر نہیں تھا بلکہ پاکستان کے خلاف بھارت کو معلومات فراہم کرتا تھا ۔

یاد رہے پاکستان میں قید بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کی اپنی والدہ اور اہلیہ سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی تھی۔ دفتر خارجہ کے اولڈ بلاکس میں جاسوس کلبھوشن سے اس کے اہلخانہ کی مخصوص کمرے میں ملاقات کرائی گئی جہاں شیشے کے ایک طرف جاسوس کلبھوشن اور دوسری طرف اس کی والدہ اور اہلیہ تھیں۔ کلبھوشن نے اپنے اہلخانہ سے انٹرکوم کے ذریعے بات چیت کی جب کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ملاقات 40 منٹ تک جاری رہی۔