بھارتی وزیر ِ خارجہ سشماسوراج " کلبھوشن یادیو " معاملے پر بھارتی پالیمنٹ میں آج بیان دیں گی

بھارتی وزیر ِ خارجہ سشماسوراج

نئی دہلی : آج کلبھوشن کے معاملے پر بھارتی وزیر ِ خارجہ سشماسواراج بھارتی پالیمنٹ میں بیان دیں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق سشما سوراج ساڑھے دس بجے بھارتی پارلیمنٹ سے خطاب کریں گی ۔

اپنے خطاب میں بھارتی وزیر ِ خارجہ کلبھوشن کے معاملے پر اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینے کے ساتھ ساتھ  کلبھوشن کے اہل خانہ سے کی گئی تین گھنٹے کی طویل میٹنگ کے بارے میں معلومات بھی پیش کریں گی ۔

یاد رہے  گزشتہ روز بھارتی جاسوس اور دہشت گرد کلبھوشن کے والدین اور اہلیہ نے نئی دہلی میں وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کلبھوشن کے اہل خانہ نے سشما سوراج کو پاکستان میں کلبھوشن سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق سشما سوراج سے ملاقات کے موقع پر بھارتی وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس و دہشت گرد کلبھوشن یادیو سے گزشتہ روز ان کی والدہ اور اہلیہ نے دفتر خارجہ میں ملاقات کی تھی۔

انسانی بنیاد پر دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات کا دورانیہ 30 منٹ سے بڑھا کر 40 منٹ کر دیا گیا تھا۔ کلبھوشن کی ماں اور اہلیہ نے میڈیا اور پاکستانی وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔