ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکے استقبالئے کا خاص مہمان دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

ویرات کوہلی اور انوشکا شرماکے استقبالئے کا خاص مہمان دیکھ کر حیران رہ جائیں گے

ممبئی: اٹلی میں 11 دسمبر کو شادی کے بندھن میں بندھنے والے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی گزشتہ روز دوسرے استقبالیے کی تقریب ممبئی میں سینٹ ریگیس آسٹر بال روم میں سجائی گئی۔

جہاں شوبز کے ستاروں شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، ایشوریا رائے بچن، رنبیر کپور، ریکھا، کنگنا رناوت، مادھوری ڈکشٹ،لارادتا، اے آر رحمان، ساگریکا اور نامور کرکٹرزظہیر خان، وریندر سہواگ، سنیل گواسکر، ایم ایس دھونی و دیگر نے شرکت کی۔ان سب مہمانوں کے علاوہ تقریب میں ایک خاص مہمان کی آمد کا چرچا رہا۔ یہ تو سب کو معلوم ہی ہے کہ ویرات کوہلی ایک اچھے دل کے مالک ہیں۔

اس کا ثبوت انہوں نے اپنی شادی کی تقریب میں بھی دیا جب انہوں نے سری لنکا سے تعلق رکھنے والے اپنے ایک معذور مداح کو تقریب میں مدعو کیا۔ گایان سیننکائے جو سری لنکا اور ہند کی سیریز دیکھنے کیلئے آئے تھے خصوصی طور پر اس تقریب کا حصہ بنے۔ یاد رہے کہ انوشکا اور ویرات نے اٹلی کے پر فضا مقام پر شادی کر کے ٹوئٹر کے ذریعے اپنے مداحوں کو شادی کی خبر دی تھی۔