اگراب اقامہ گم ہو گا؟ تو نیا اقامہ کتنے ریال میں بنے گا؟ سعودی حکام نے اہم اعلان کر دیا

اگراب اقامہ گم ہو گا؟ تو نیا اقامہ کتنے ریال میں بنے گا؟ سعودی حکام نے اہم اعلان کر دیا

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر کسی کا اقامہ کارڈ گم ہو گیا ہو تو نیا اقامہ بنوانے لے کئے پولیس سٹیشن رپورٹ، آجر یا فیملی کے سربراہ کا خط اور پاسپورٹ اور اقامے کی فوٹو کاپی ہمراہ لانا ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہناہے کہ اقامہ کا نیا کارڈ بنوانے کیلئے اسے گمشدہ اقامے کا فارم بھی بھرنا ہوگا اور اس میں گمشدگی کے اسباب اور جگہ کا تعین بھی کرنا ہوگا۔ 

علاوہ ازیں متبادل اقامہ کارڈ نکلوانے کے لئے متعلقہ فارم پر کرنا ہوگا اور اس پر آجر سے دستخط اور اس کی مہر بھی لگوانا ہوگی۔ فنگر پرنٹس بھی لئے جائیں گے۔ محکمہ جوازات نے توجہ دلائی کہ اگر گمشدہ اقامے کی میعاد ایک برس یا اس سے کم باقی ہوگی تو ایسی صورت میں اس سی500 ریال فیس وصول کی جائے گی اور اقامہ گم ہونے پر ایک ہزار ریال بھی وصول کئے جائیں گے۔