افغانستان  : کابل میں خودکش دھماکے نے تباہی مچادی ۔ دھماکے کے نتیجے میں40 افراد جاں بحق جبکہ 30سے زائد افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق طبیان سوشل سنٹر میں سماجی کارکن کی میٹنگ جاری تھی۔جہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے نتیجے میں  خواتین اور بچے بھی شدید زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد میں اٖضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

تاحال کسی دہشت گرد تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔پولیس نے حادثے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہٰیں۔