شکیرا نے گلوکاری سے دور رہنے کا اعلان کر دیا

شکیرا نے گلوکاری سے دور رہنے کا اعلان کر دیا

کولبیا: معروف گلوکارہ شکیرا نے گلوکاری سے دور رہنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق معروف گلوکارہ شکیرا گلے کے مرض میں مبتلا ہو گئی ہیں ۔جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں گانا نہ گانے کی ہدایت کر دی۔
گلوکارہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اگلے برس جون تک گلوکاری کے جوہر نہیں دیکھا سکوں گی میرا علاج جاری ہے اور ڈاکٹرز نے مجھے آرام  کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
گلوکارہ نے کہا کہ میں جلد میوزک انڈسٹری میں واپسی کروں گی۔ شکیرا نے اپنی بہترین گائکی کی بنا پر ہزاروں، کروڑوں دلوں میں اپنا مقام پیدا کر لیا ہے۔ان کا گانا واقا واقا ان کی وجہ شہرت بنا تھا اور گلوکاری نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو کر مزیدبہترین گانے بنائیں گی۔