نئے سال کے آغاز پر حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

نئے سال کے آغاز پر حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: حکومت نے نئے سال2018ءمیں عوام پر پٹرول بم گرانے کا فیصلہ کرلیا.پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10روپے فی لٹر اضافہ متوقع ہے۔حکومت نے عوام کو پٹرول بم کی صورت میں تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10 روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پٹرول5روپے 20پیسے،ہائی سپیڈ ڈیزل4روپے 50پیسے،لائٹ ڈیزل6روپے اور مٹی کے تیل میں10روپے فی لٹر تک اضافہ متوقع ہے۔