شاہد آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے

شاہد آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے

کراچی: بوم بوم شاہد خان آفریدی بھی فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے حامی نکلے ۔ شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ازجلد ضم کر کے نیا اور مضبوط صوبہ بنایا جائے۔

اس طرح شاہد خان آفریدی نے عمران خان کی مؤقف کی حمایت کر دی ہے ۔ عمران خان بھی فاٹا کو کے پی ضم کرنے کی واضح حمایت کر چکے ہیں جبکہ حکومت کے حامی اور جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فاٹا کے انضمام کے مسئلے میں ہماری جماعت فریق نہیں،فاٹا کے مسئلے کو فاٹا کے عوام اور جرگہ کے اتفاق سے حل کیا جائے۔

بوم بوم آفریدی فاٹا اصلاحات اور قبائلی عوام کو حقوق دینے کیلئے میدان میں آگئے ۔مشہور بلے باز شاہد آفریدی نے ویڈیو پیغام میں فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کے بھرپور حمایت کی ۔شاہد آفریدی نے کہا اب تک فاٹا کی عوام کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں جلد ازجلد ضم کر کے نیا اور مضبوط صوبہ بنایا جائے۔