ملکی اور غیر ملکی ڈرائیور ہو جائیں ہوشیار سعودی ٹریفک حکام نے بڑا اعلان کر دیا

ملکی اور غیر ملکی ڈرائیور ہو جائیں ہوشیار سعودی ٹریفک حکام نے بڑا اعلان کر دیا

ینبع:محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد البسامی نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران بیلٹ باندھنے اور موبائل کے استعمال پر پابندی کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے سسٹم کا افتتاح گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے کردیا۔

البسامی نے بتایا کہ اس تجربے کا آغاز ہم نے مدینہ گورنریٹ سے کیا ہے۔ آئندہ ہفتوں کے دوران اس پر عمل درآمد شروع ہوجائیگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے قسطو ںپر وصول نہیں کئے جائیں گے البتہ کسی ایک خلاف ورزی کا جرمانہ الگ ادا کیا جاسکے گا۔ البسامی نے بتایا کہ ڈرائیونگ کے دوران موبائل سے بات چیت کرنے اور حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے کیمرے ریاض، جدہ، دمام، طائف اور عسیر 5شہروں میں نصب ہونگے۔

ایک شہر سے دوسرے شہر اور ایک کمشنری سے دوسری کمشنری کو جوڑنے والی شاہراہوں پر بھی اس قسم کے کیمرے بڑے پیمانے پر نصب کئے جارہے ہیں۔ 2018ءکے دوران سعودی عرب کے اکثر علاقوں میں ٹریفک خلاف ورزیاں ریکارڈ کرنے والے کیمروں کا جال پھیلا دیا جائیگا۔