خواجہ سعد رفیق کا آرمی چیف کے متعلق بیان آئین کیخلاف ورزی ہے : ڈی جی آئی پی آر

خواجہ سعد رفیق کا آرمی چیف کے متعلق بیان آئین کیخلاف ورزی ہے : ڈی جی آئی پی آر

راولپنڈی : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے بیان کے بارے میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وفاقی وزیر کا آرمی چیف کے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ تھا۔سعد رفیق کے بیان پر تشویش ہے.انہوں نے کہا خواجہ سعد رفیق کا بیان آئین کی خلاف ورزی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے ۔ پاک فوج کا ہر ایک سپاہی ملک کی خاطر جان قربان کرنے کو تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سازش ہے تو بتانا چاہیئے کہ کیا سازش ہے ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج خطرات اور چیلنجز سے پوری طرح آگاہ ہے۔آرمی چیف کے ہرحکم پر پوری فوج عمل کرتی ہے۔

یاد رہے کہ سینیٹ کو آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ آرمی چیف کو چاہیے کہ وہ ان لوگوں کی طرف بھی توجہ دیں جو ان کی بات نہیں سنتے۔خواجہ سعد رفیق نے یہ بھی کہا کہ  آرمی چیف نے جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے کا کہا ہے ۔