صرف ایک ماہ میں فیصل آباد میں 4 نومولود لاوارث جاں بحق

صرف ایک ماہ میں فیصل آباد میں 4 نومولود لاوارث جاں بحق


فیصل آباد:فیصل آباد میں درندگی کی انتہا ہو گئی‘ محض ڈیڑھ ماہ میں اپنا گناہ چھپانے کیلئے 8نومولود لاوارث پھینک دئیے گئے جن میں سے 4کو زندہ بچا لیا گیا باقی 4زندگی کی بازی ہار گئے۔


تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سفاکیت اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ایسے ایسے واقعات منظر عام پر آگئے کہ انسانیت بھی شرما جائے۔گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں 8نومولودوں کو والدین نے جنم دینے کے بعد لاوارث پھینک دئیے۔پھینکے جانے والے 8بچوں میں سے 4کو زندہ بچا لیا جبکہ 4سخت حالات کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔


ایک نومولود بچی کو جلا کر مارا گیا جبکہ ایک کو کوڑے کے ڈھیر سے کتوں نے کھا لیا۔ایک بچی سردی میں ٹھٹھر کر مر گئی اور ابھی ایک اور بچی کی لاش کو نہر سے نکالا گیا ہے۔4بچوں کو زندہ بچا لیا گیا جن کو تحویل میں لے کر مناسب مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔