سال 2017 پاکستان کرکٹ کیلئے کامیابی کا سال رہا

سال 2017 پاکستان کرکٹ کیلئے کامیابی کا سال رہا

لاہور: سال 2017 اپنے اختتام کوہے ۔ یہ سال کرکٹ کے میدانوں اور کرکت شائقین کیلئے خوشی کا سال رہا۔ لیکن سب سے زیادہ خوشی اس سال پاکستانی کرکٹ شائقین کو ہوئی ۔کیونکہ سال 2017 کے جون میں پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اپنے نام کی اور ساتھ ہی ساتھ اس سال پاکستان کو ورلڈ الیون اور اس کے بعد سری لنکا کی میزبانی کرنے کا موقع ملا ۔ 

اس سال قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی منفرد ریکارڈ اپنے نام کیے ۔ دائیں ہاتھ کے گیند باز حسن علی نے سال 2017 میں سب سے زیادہ ون ڈے وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا ۔ انھوں نے اس سال  پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے 18 ون ڈے میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ حسن علی ون ڈے میں سب سے زیادہ پانچ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انھوں نے یہ کارنامہ تین مرتبہ سرانجام دیا۔ یاد رہے کہ حسن علی نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں گولڈن بال کا اعزاز بھی حاصل کیا ۔

قومی کرکٹر بابر اعظم نے ون ڈے میچوں میں شاندار کاکردگی دکھائی اور انہوں نے 4 سینچریاں اسکور کیں لیکن ٹیسٹ کرکٹ مین وہ کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے اور بابر اعظم چھ ٹیسٹ میچوں کی 12 اننگز میں پانچ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔سال 2017 میں ون ڈے میچوں میں چار سینچریاں اسکور کر کے بابر اعظم دنیا کے تیسرے کھلاڑی ہیں ۔