برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کر لیا

برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کر لیا

لندن: ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہر کوئی بڑے بڑے سمارٹ فونز ہیں تو وہی برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا ہے۔
زینکو ٹائینی ٹی 1 نامی اس موبائل فون کا وزن صرف 13گرام ہے جبکہ ا س کی اسکرین کی لمبائی محض 0.47 انچ ہے۔گو کہ انسانی انگوٹھے کے برابر اس موبائل فون میں اسمارٹ فونز والی خصوصیات نہیں پائی جاتیں، تاہم کال اور مسیج سمیت 2G انٹرنیٹ جیسے فیچرز اس موبائل میں موجود ہیں۔

اس موبائل فون کا ٹاک ٹائم 180 منٹ ہے جبکہ اس کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے۔زینکوٹائینی ٹی 1 کا وزن صرف 13 گرام ہے. 


یہ موبائل فون اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔