عمران خان کاحدیبیہ کیس پر 4 جنوری کو اہم حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

عمران خان کاحدیبیہ کیس پر 4 جنوری کو اہم حقائق قوم کے سامنے لانے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے حدیبیہ کیس کیخلاف 4 جنوری کو قوم کے سامنے اہم حقائق لانے کا اعلان کردیا ہے،عمران خان کوشہبازشریف کیخلاف حدیبیہ کیس میں اہم معلومات موصول ہوگئی ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے جمعرات کو بنی گالا میں پی ٹی آئی کے رہنماء معروف قانون دان بابراعوان نے ملاقات کی۔جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور حدیبیہ کیس سے متعلق مشاورت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوبابراعوان نے حدیبیہ کیس سے متعلق قانونی نکات پربریفنگ دی۔

بابراعوان نے کہاکہ شہبازشریف کیخلاف حدیبیہ کیس آئین کے آرٹیکل 13کے تحت کھلناضروری ہے۔شہبازشریف کے خلاف قتل کے مقدمات بھی کھلیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ نوازشریف سیاست سے آؤٹ ہوگئے اب شہبازشریف بھی جیل جائیں گے۔اس بارشہبازشریف کوکوئی این آراونہیں ملے گا۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان کیلئے سیاست میں اب کوئی جگہ نہیں ہے۔چورخاندان کیخلاف اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔

مصنف کے بارے میں