ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈا نے مداح کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رچا چڈا نے ٹوئٹر پر نوجوان لڑکی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تھپڑ مارنے پر معافی چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی نے فلائیٹ پکڑنی ہو اور کوئی اس وقت راستہ روکے اور سیلفی کا مطالبہ کرے تو یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اداکارہ رچا چڈا نے ممبئی سے دہلی کی فلائیٹ پکڑنی تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے حال ہی میں ریلیز ہونیوالی فلم ”فقرے ریٹرن “ میں کردار ادا کیا ۔ اس فلم نے رواں سال کے اختتام پر خوف کامیابی اور منافع کمایا۔