ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت آدمی ہیں ، ردعمل پر دلی دکھ ہوا: خواجہ سعد رفیق

ڈی جی آئی ایس پی آر مثبت آدمی ہیں ، ردعمل پر دلی دکھ ہوا: خواجہ سعد رفیق

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر ایک مثبت آدمی ہیں اور میری تقریر پر ان کی جانب سے ردعمل پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں -
ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے متعلق ردعمل دیتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میں ایک ذمہ دار اور سنجیدہ شخص ہوں ، کبھی غیر ذمہ دارانہ یا غیر آئینی رویہ نہیں اپنایا۔ ماتحت نظام کو کبھی ٹارگٹ کیا نہ ہی اس کا تصور کر سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ والد محترم کی برسی پر میری ساری تقریر قومی اداروں کے مابین ہم آہنگی، مفاہمت اور متحدہو کرملک کےلئے کام کرنے کا بیانیہ ہے، میری تقریر کے بعد مخصوص چینلز نے میری گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ میری27 منٹ طویل تقریر بالائے طاق رکھ کر چند الفاظ پر رائے قائم کرنا مناسب نہیں، میڈیا چینلز تبصرہ ضرور کریں لیکن میری ساری تقریر بھی سنوائیں۔یقین رکھتاہوں کہ ہم تدبر فراست اور باہمی اتحادہی سے آگے بڑھ سکتے ہیں۔جاننے والے جانتے ہیں کہ میں ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کے لئے خاموش کردار ادا کرتا رہتا ہوں۔


e49e48af5e008d47ec68c4ba80b7b807



سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ریاستی اداروں کے مابین فاصلے اور غلط فہمیاں پیدا کرنے والے ملک سے زیادتی کر رہے ہیں۔ ہمیں شکایات پیداہوتی ہیں تو جذب کرتے ہیں یا خاموشی سے متعلقہ اتھارٹی کو مطلع کرتے ہیں۔

7153509092b5bb1e4655771896df0dd9 a70f84e342fc5d6ae22810c3c94f1143