خطے میں امن کیلئے ہمسائیہ ممالک سے تعلقات ناگزیر ہیں: نواز شریف

خطے میں امن کیلئے ہمسائیہ ممالک سے تعلقات ناگزیر ہیں: نواز شریف


لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نوازشر یف سے نیشنل سیکورٹی ایڈ وئزر جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کی5گھنٹے سے زائد اہم ملاقات ‘ دہشتگردی ،ملکی سلامتی اور خطے کی صورتحال سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔


تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز کے رائے ونڈ میں (ن) لیگ کے صدر نوازشر یف اور قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ کے درمیان ہونیوالی ملاقات 5گھنٹے سے زائد ملاقات جاری رہی ہے جس میں دونوں کے در میان دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘قومی اسلامی کے امور اور دیگر ایشوز کے حوالے سے طویل بات چیت کی گئی جبکہ نواز شریف نے ایک بار پھر افغانستان سمیت تمام ہمسائیوں سے دوستانہ اور پر امن تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کیلئے افغانستان میں امن اور تمام ہمسایہ ممالک میں بہتر تعلقات ناگزیر ہیںمیں نے بطور وزیر اعظم ہمیشہ امن محبت اور بھائی چارے کی بات ہے کیونکہ ملکوں میں لڑائیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔


جنرل (ر) ناصر جنجو عہ نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے تمام ادارے متحد ہیں‘ دہشت گردی کیلئے پاکستان نے قربانیاں دیں دنیا کو یہ تسلیم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کو دی جانیوالی سپورٹ کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی اور ملکی دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائیگا ۔