سلمان کی فلم ”بھارت“ کی ریلیز کا اعلان

سلمان کی فلم ”بھارت“ کی ریلیز کا اعلان

ممبئی: اداکار سلمان خان کی نئی فلم ”بھارت“ 2019ءمیں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز   کی جائے گی۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ”بھارت“ 2014ءمیں بننے والی جنوبی کورین فلم کی کاپی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی تیاری اگلے سال اپریل سے شروع کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سلمان خان کی باڈی گارڈ، بجرنگی بھائی جان، دبنگ، ایک تھا ٹائیگر، ٹیوب لائٹ و دیگر فلمیں بھی عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی تھیں۔

مصنف کے بارے میں