بھارتی وزیرخارجہ نے کلبھوشن یادیو سے متعلق سخت سوا لات پر لو ک سبھا کے رکن کو ٹو ئٹر پر بلاک کر دیا

بھارتی وزیرخارجہ نے کلبھوشن یادیو سے متعلق سخت سوا لات پر لو ک سبھا کے رکن کو ٹو ئٹر پر بلاک کر دیا

نئی دہلی: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کلبھوشن یادیو  اور  دیگر معاملات پر سخت سوالات کرنے پر لوک سبھا کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ کو ٹویٹر پر بلاک کردیا۔

بھا رتی میڈ یا کے مطابق اہل خانہ سے ملاقات میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے اعترافِ جرم نے جہاں بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج  کی نیندیں حرام کر دی ہیں وہیں وہ شدید تنقید کا نشانہ بن کر بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہیں۔ سشما سوراج کبھی پاکستان پر الزامات کی بوچھاڑ کررہی ہیں کبھی اپنے ہی اراکین پارلیمنٹ پر اپنا غصہ نکال رہی ہیں۔

سشما سوراج اب بھارتی لوک سبھا کے رکن پرتاب سنگھ باجوہ کے سخت سوالات کا جواب دینے کے بجائے ان سے آنکھیں چرا رہی ہیں اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہیں بلاک کردیا ہے۔

جمعرات کے روز پرتاب سنگھ باجوہ نے بھارتی وزیرخارجہ سے عراق میں 39 بھارتیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق سوال کیا تھا اور پوچھا تھا کہ افغانستان میں بھی امریکا کے مدر آف آل بمز حملے میں 20 بھارتی باشندے ہلاک ہوگئے تھے اس حوالے سے وزارت خارجہ نے کہاں آواز بلند  کی، پرتاب سنگھ نے کہا کہ بھارتیوں کی گمشدگیوں کے باعث بھارت دہشت گرد گروپ داعش کا اہم معاون ملک سمجھا جارہا ہے۔

ان تمام سوالات کے جواب دینے کے بجائے بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے پرتاب سنگھ کو ٹویٹرپر بلاک کردیا جب کہ پرتاب سنگھ نے بھی سشما سوراج کی جانب سے بلاک کئے جانے کا اسکرین شارٹ ٹویٹر پر لگا دیا ہے

مصنف کے بارے میں