طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹائون ہے : یاسمین راشد

طاہر القادری کی آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹائون ہے : یاسمین راشد


چکوال: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑا، اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے ، طاہر القادری کی آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹاون ہے ۔


ڈاکٹر یاسمین راشد نےایک بیان میں کہا کہ پی پی 20چکوال کے ضمنی انتخابات میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک شفاف الیکشن نہیں لڑے ۔ اسمبلیوں سے استعفے دینے کا معاملہ بڑا سنجیدہ ہے ،اس حوالے سے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی فیصلہ کرے گی،شفاف انتخابات کسی بھی صورت مسلم لیگ ن نے آج تک نہیں لڑے ۔


انہوں نے کہا کہ پروفیسر طاہر القادری کی آل پارٹی کانفرنس کا ایجنڈا صرف شہدائے ماڈل ٹاون ہے ، آنے والے انتخابات سے قبل انتخابی اتحاد کا امکان نہیں۔پی پی 20کے ضمنی الیکشن میں ریاستی مشینری اور سرکاری وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔