پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار

پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار
کیپشن: فوٹو سوشل میڈیا دھند کے باعث لاہور سگیاں پل کے قریب  متعد دگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کا راج برقرار ہے،

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پر پتوکی ، حبیب آ باد،رینالہ ،اوکاڑہ اور ساہیوال میں د ھند،حد نگاہ صفر سے 50میٹر رہ گئی ہے۔ایم فور پنڈی بھٹیاں ، فیصل آباد اور گوجرہ شدید دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی،ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان ٹریفک  پولیس کا کہناہے کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پرفوگ لائٹس کا استعمال کریں۔ لاہور میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات پیش آئے ۔آج صبح دھند کے باعث لاہور سگیاں پل کے قریب  متعد دگاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔ جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔