شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری عدالت میں چیلنج

شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری عدالت میں چیلنج
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور : اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چئیرمین پی اے سی تقرری عدالت میں چیلنج کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار نے اپنی جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شہباز شریف  پر کرپشن کے الزام ہیں اور استدعا کی ہے کہ عدالت شہباز شریف کی تقرری کو کالعدم قرار دے ۔