ہمیں آپ سے امید نہیں تھی، چیف جسٹس کا ڈاکٹر یاسمین راشد سے استفسار

ہمیں آپ سے امید نہیں تھی، چیف جسٹس کا ڈاکٹر یاسمین راشد سے استفسار
کیپشن: فوٹو بشکریہ آفیشل ٹؤیٹراکاؤنٹ یاسمین راشد

لاہور : سپریم کورٹ میں ہیلتھ کیئر کمیشن کی تشکیل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈاکٹر یاسمین راشد سے استفسار کیا کہ  ہمیں آپ سے امید نہیں تھی کہ آپ سپریم کورٹ ہے احکامات کی خلاف ورزی کریں گی.
جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ  چیف سیکرٹری نے ہمیں تحریری جواب دیا ہے کہ انہیں اس معاملے میں مس گائیڈ کیا گیا ہے.
چیف جسٹس نے کہا کہ  ہیلتھ کئیر سسٹم ڈائریکٹ زندگی کے ساتھ جڑا ہوا ہے. اس طرح کے بورڈز کو بالکل قبول نہیں کریں گے. اس بورڈ میں جید لوگوں کو ہونا چاہیے.

  ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ  اب جو کمیشن بنایا جائے گا نام فائنل کرنے سے قبل سپریم کورٹ سے منظوری لی جائے گی.
 چیف جسٹس کا وزیر صحت سے استفسار کہ آپکو پتا ہے آپکے ہسپتالوں کی لفٹیں، پانی کے مسائل سپریم کورٹ آف پاکستان حل کرا ریا ہے. سپریم کورٹ میں سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔