حکومت نے آصف زرداری ،بلاول بھٹوسمیت 172کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے

حکومت نے آصف زرداری ،بلاول بھٹوسمیت 172کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ بلاول بھٹو آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کے حوالے سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی جے آئی ٹی رپورٹ میں شامل 172افراد کے ناموں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی کی جانب سے جاری ہونے والی فہرست میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری ، شریک چیئرمین آصف علی زرداری م، فریال تالپور، اومنی گروپ کے عبدالغنی انصاری اور عبدالغنی مجید ، سند ھ بنک کے چئیر مین بلال شیخ اور سندھ بنک کے صدر حسین لوائی کے نام بھی شامل ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس فہرست میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ، حسین لوائی ، امتیاز شیخ ، مکیش چاولہ ، علی نواز مہر ، سہیل انور سیال اوراحسان الہیٰ کے نام بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ یونس قدوائی ، سہیل راجپوت ، نمر مجید ، نزلی مجید ، ڈپٹی کمشنر ملیر قاضی جان ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی منثور قادر کاکا، سید علی رضا ، سیکرٹری انڈسٹریز ضمیر حدیر ، ایس ای سی پی کے عابد حسین ، اور ڈنشا ایچ انکل سریا ، داﺅد خان ، حاجی مراد اکبر ، ریاض لال جی ، اھسان چارق اور احسان رضا درانی کے نام بھی شامل ہیں ۔

نوٹ ؛؛؛ فہرست میں غلطی ادارے کی ذمہ داری نہیں ۔۔۔