اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشن10جنوری تک بند

اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشن10جنوری تک بند
فوٹو سوشل میڈیا

لاہور : گیس بحران پھر شدت اختیار کرگیا۔


تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے شدت اختیار کرتے ہی  حکومتی محکمے  سوئی نادرن نے اسلام آباد اور پنجاب میں سی این جی اسٹیشن10جنوری تک بند کرنے کے احکامات جاری کر گیئے ہیں  ۔

پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس بندش کے فیصلے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔تبدیلی سرکار کے گیس بحران پر قابو پانے کے سارے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

گیس لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر گھریلوصار فین کےلیے بھی وبال جان بن گیا۔ادھر ایل پی جی مافیا بھی گیس بحران کے ستائے شہریوں سے من مانے ریٹ وصول کرنے لگا۔